اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے ہزاروں رضا کاروں نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے-
عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان محمود سورچی نے موصل میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف اقوام و مذاہب سے تعلق رکھنے والے صوبہ نینوا کے آٹھ ہزار دو سو تربیت یافتہ رضاکار، موصل کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے مکمل تیار ہیں- انہوں نے الحشد الشعبی کے رضا کاروں کی پانچ مرحلوں پر مشتمل فوجی تربیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رضاکار عراقی مسلح افواج کے سربراہ کے حکم کے منتظر ہیں-
محمود سورچی نے کہا کہ اسلحے کی دوسری کھیپ موصل کے رضاکاروں تک پہنچ چکی ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ موصل شہر کے عوام نے دہشت گرد گروہ داعش کے جرائم اور اس گروہ کی طرف سے شہر کے رہائشی علاقوں میں اسحلہ ذخیرہ کرنے کے اقدام کے خلاف جمعرات کے روز مظاہرہ کیا تھا-
.......
/169